Breaking

منگل، 17 جنوری، 2023

Humbistari Jummeraat Ko Kyon Zaroori Hai | ہمبستری جمعرات کو کیوں ضروری ہے

 ہمبستری جمعرات کو کیوں ضروری ہے

Humbistari Jummeraat Ko Kyon Zaroori Hai


حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺ عورتوں کو تو بہت سا ثواب مل گیا مردوں کے بارے میں بھی ارشادفرمایئے یہ سن کر نبی پاک ﷺ مسکراۓ اور فر مایا کہ مرد جب ا پنی عورت کا ہاتھ پکڑ کر مانوس کرتا ہے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے جو مرد پیار سے اپنی بیوی کے گلے میں ہاتھ ڈالتا ہے تو اس کے ہاتھ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں جب وہ اپنی بیوی سے مباشرت کرتا ہے تو دنیا و مافیا سے افضل ہوتا ہے جب غسل کر تا ہے تو بدن کے جس بال پر سے پانی گزرتا ہے اس کے لیے ہر بال کے بدلے میں ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور ایک گناہ معاف ہو جاتا ہے اور ایک درجہ بلند کر دیا جا تا ہے اور غسل کر نے کے عوض میں جو چیز دی جاتی ہے وہ دنیا و مافیا سے بہتر ہوتی ہے اور بے شک اللہ تعالی اس پر فخر کرتا ہے اور فرشتوں سے کہتا ہے کہ میرے بندے کی طرف دیکھو کہ ایسی سرد رات میں غسل جنابت کے لیے اٹھا ہے اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ میں اس کا رب ہوں ۔ تم اس بات پر گواہ رہو کہ میں نے اس کو بخش دیا۔ جمعرات اور جمعہ کو ہم بستری اور غسل کرنے کی
ترغیب اس لیے دی گئی ہے کیونکہ مردوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانا ہوتا ہے تاکہ آتے جاتے کہیں نظر پڑنے سے طبیعت میں کسی قسم کی گندی پیدا نہ ہواور خواہش نفس سے اطمینان ہونے کے سبب نماز اور خطبہ میں دل جمعی حاصل ہو جاۓ
 حدیث نبوی ﷺ ہے کہ مرد کا اپنی بیوی کے ساتھ اکھٹے ایک بستر میں سونا افضل ہے الا یہ کہ کسی ایک کو عذر ہو اس لیے کہ مقصد ہم بستری کرنا نہیں ہے بلکہ مقصد بیوی کے دل کو خوش کرنا ہے بیوی کے دل کو خوش کرنے کے لیے ایام کے دنوں میں بھی اس کے قریب ہو جانا گو یا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

if you have any problem please let me know.
Thanks for comment .